وزیر اعظم شہباز شریف کی ویتنام کے ہم منصب سے ملاقات، سیاحت و سرمایہ کار ی بڑھانے پر اتفاق

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 8ویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس کے موقع پر ویتنام کے وزیراعظم فام من چن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان ویتنام دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے ویتنامی سفیر کی اہلیہ کا پتا لگا لیا، شوہر کے ہمراہ گھر روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ویتنام کے مابین تعلقات کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔

وزیرِاعظم نے اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور کاروباری وفود کے تبادلے کی تجویز پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے عوامی روابط کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے آسیان تنظیم میں پاکستان کے مکمل ڈائیلاگ پارٹنر بننے کی کوششوں کے حوالے سے ویتنام کے تعاون کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیساتھ تجارتی حجم 1ارب ڈالر ہوجائیگا، سربراہ ٹریڈ مشن ویتنام

وزیراعظم شہباز شریف نے ویتنام کے وزیراعظم کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ