اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی لاپتا ہونے والی اہلیہ کا چند گھنٹوں میں سراغ لگا لیا اور انہیں ڈھونڈ کر شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کرکے ہدایت کی تھی کہ ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کررہی تھیں۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا اور شاباش دی۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتا ہونے کا نوٹس لیا تھا۔
وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کرکے ہدایت کی تھی کہ ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ ویتنام کے سفیر کی اہلیہ آج دن کے وقت گھر سے لاپتا ہوئی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنامی سفیر کی اہلیہ دن 11 بجے کے قریب گھر سے گئی تھیں لیکن واپس گھر نہ لوٹیں، وہ اپنا موبائل فون اور پرس گھر پر ہی چھوڑ کر گئی تھیں۔
جب کئی گھنٹوں بعد وہ واپس نہ آئیں تو اہل خانہ نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد ایس پی سٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔