مریم نواز نے نوازشریف کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوازشریف کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج ہمارا ایک اور خواب پورا ہونے جا رہا ہے، پورے پاکستان میں کسی بھی  حکومت کا یہ پہلا کینسر اسپتال ہے، یہاں پر کسی مریض کو انکار نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کینسر اسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک عمارت کا سنگ بنیاد نہیں، لاکھوں زندگیوں کا دیا ہے، نوازشریف کینسر اسپتال صرف پنجاب  نہیں پورے پاکستان کے لیے ہے، نواز شریف کینسر اسپتال 920بیڈز پر مشتمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کا عندیہ دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب نے اپنے وسائل کے دروازے  باقی صوبوں کے لیے کھولے ہوئے ہیں، کینسر کا علاج کافی مہنگا ہے، نوازشریف کینسر اسپتال اربوں روپے کا منصوبہ ہے، کینسر اسپتال تقریباً 55ارب روپے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صوبے کے عوام کینسر سے مر رہے ہوں اور پیسے اسپتال پر نہ لگائے جائیں تو پیسے کا کیا فائدہ، فلاحی ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، جن کوعوام کی خدمت کرنے کی توفیق نہیں ہوئی وہ لوگ سوال کرتے ہیں۔ یہ سوال پوچھتے ہیں کہ اس کا نام نوازشریف کے نام پر کیوں رکھا گیا ہے۔

’پیسہ تو ہر حکومت کے پاس ہوتا ہے، پیسہ تو ہر وزیراعلیٰ کے پاس ہے کسی اور وزیراعلیٰ نے یہ تکلیف کیوں نہیں کی، نواز شریف، شہباز شریف اور میری ترجیح عوام کی خدمت ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی جانب سے خواتین میں ملازمت کے لیٹرز کی تقسیم

وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جہاں نواز شریف کا نام آتا ہے لوگ آنکھیں بند کرکے اعتبار کرتے ہیں، یہ کینسر اسپتال اپنی طرز کا پہلا اسپتال ہے، 7ماہ کے اندر اسپتال کی کنسٹرکشن شروع ہوچکی ہے۔ کینسر اسپتال کو 2فیز میں مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلا فیز 2025 اور دوسرا 2027میں مکمل ہونا ہے، ہدایات دی ہیں کہ 12ماہ کے اندر پہلا فیز فنکشنل کرکے دیں، کینسر کے آخری اسٹیج کے مریض کو بھی یہاں رکھا جائے گا۔ اسپتال کے اندر لواحقین کی رہائش کے لیے بھی بلڈنگ بنائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟