بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا کا بھارت کا خفیہ دورہ، معاملہ کیا ہے؟

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا حال ہی میں 4 روزہ دورے پر بنگلورو گئے۔ بدھ کو ختم ہونے والا ان کا یہ دورہ خفیہ اور نجی نوعیت کا تھا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا نے اپنے دورے کے دوران بنگلورو میں قیام کیا اور اپنا وقت گزارا اور اس سب کو انتہائی خفیہ رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تاج برطانیہ چارلس کے سر، شاہ کی شاہی میں جشن کا سماں

شاہی جوڑے کا یہ نجی دورہ 27 اکتوبر کو شروع ہوا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہ بنگلورو میں ایک وسیع و عریض صحت و مراقبہ مرکز میں ٹھہرے۔ اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کی صورت میں تخت نشین ہونے کے بعد برطانوی فراماں روا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

دونوں اپنے سفر کے دوران ایک مشہور ہولسٹک ہیلتھ سینٹر سوکیا میں ٹھہرے۔ یہ جگہ یوگا اور مراقبے کے سیشنز اور دیگر علاج سمیت تجدید کے علاج کے لیے مشہور ہے۔

شاہی جوڑا ماضی میں بھی 2 مواقع پر مذکورہ مرکز میں رہ چکے ہیں اور اس دوران انہوں نے بشمول  آیوروید اور نیچروپیتھی مختلف طریقہ علاج سے استفادہ کیا۔

بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا کے صبح کے معمولات میں یوگا سیشن شامل تھا۔ وہ ایک خاص خوراک پر رہے۔ دونوں نے بڑھتی عمر کے تدارک کے طور پرپھر سے جوان ہونے والا علاج بھی کروایا جس میں علاج کے ساتھ ساتھ مراقبے بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیے: شاہ چارلس کی تاجپوشی پر پاکستانی آرٹسٹ کا انوکھے انداز میں اظہار محبت

بادشاہ اور ملکہ نے 30 ایکڑ پر محیط کیمپس میں لمبی سیر اور نامیاتی فارم میں گھومنے کا بھی لطف اٹھایا۔ شاہی جوڑا بدھ کی صبح بنگلورو سے واپس روانہ ہوگیا۔

بادشاہ چارلس نے بھارت کا گزشتہ دورہ کب کیا تھا؟

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بادشاہ کا بنگلورو کے مذکورہ مرکز سوکیا کا یہ پہلا دورہ نہیں تھا – وائٹ فیلڈ کے قریب واقع سمیتھانہ ہلی میں واقع بین الاقوامی ہولیسٹک سینٹر میں (اس وقت کے پرنس) چارلس نے سنہ 2019 میں اپنی 71 ویں سالگرہ منائی تھی۔

اس مرکز کو ڈاکٹر اساک متھائی چلاتے ہیں جو ہندوستان کے ان چند افراد میں شامل ہیں جنہیں مئی 2023 میں بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہ چارلس سوم کینسر میں مبتلا، اگلا برطانوی بادشاہ کون بنے گا؟

کنگ چارلس برسوں سے آیوروید کے قائل رہے ہیں اور اپریل 2018 میں اپنے برطانیہ کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ لندن کے سائنس میوزیم میں ایک نئے آیورویدک سینٹر آف ایکسی لینس کے افتتاح کے موقعے پر بھی شریک ہوئے تھے۔ اس مرکز کا مقصد یوگا اور آیوروید پر ثبوت پر مبنی تحقیق کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا عالمی نیٹ ورک بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان