سعودیہ پاکستان 500 ملین ڈالرز کے معاہدے حتمی طور پر شروع کردیے گئے، پاکستانی سفیر احمد فاروق

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 7 مزید ایم او یوز سائن ہوگئے ہیں اور معاہدوں کا کل حجم 2.8 بلین ڈالر ہوگیا ہے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 500 ملین ڈالرز کے معاہدے حتمی طور پر شروع بھی کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق

احمد فاروق نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے ہمیں خاص ہدایت تھی کہ سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران جو ایم او یوز سائن ہوئے ہیں ان پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

پاکستانی سفیر نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی حالیہ دورے کے دوران سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات ہوئی ہے جس میں 7 مزید ایم او یوز کی بات سامنے آئی۔

ریاض کلچرل ویک کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت کی جانب سے یہ خصوصی کاوش ہے کہ جن ممالک کے لوگ یہاں آکر کام کرتے ہیں ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے، اور ان کے کلچر کی عکاسی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے اس سال 4 دن مختص کیے گئے ہیں، جس میں ہمارے میوزیکل گروپس سمیت کرکٹرز اور کمیونٹی کے لوگ بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے قطر روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم پاکستان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی عرب مضبوط اقتصادی شراکت داری کا اعادہ

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کی تعداد 27 سے بڑھ کر 34 ہوگئی۔ تاہم سعودیہ پاکستان سرمایہ کاری منصوبوں میں سے 5 منصوبوں پر کام شروع ہوکر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل