کاروباری ہفتے کا پہلا روز، ڈالر مہنگا اور اسٹاک مارکیٹ ڈاؤن

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھرنا شروع کردی جبکہ اسٹاک مارکیٹ  مندی کا شکار رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 44 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 9 پیسے پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار بھی محتاط ہو گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 213 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 835 کی سطح پر بند ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp