کچرا ٹرک چلا کر ٹرمپ نے بائیڈن کو کیا جواب دیا؟

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بوئنگ 757 سے اترے جس پر ان کا نام لکھا تھا۔ طیارے سے اترنے کے بعد وہ ایک ٹرک کی جانب لپکے۔ اس ٹرک پر بھی ان کا نام لکھا تھا۔ انہوں نے 2 بار ٹرک کے دروازے کا ہینڈل پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ بالاآخر تیسری مرتبہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب رہے اور ٹرک میں سوار ہوگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو امریکی ریاست وسکونسن کے شہر گرین بے میں ایک ریلی میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سفید ڈریس شرٹ اور سرخ ٹائی کے اوپر کھٹے اور پیلے رنگ کی سیفٹی ویسٹ پہنی ہوئی تھی۔ ٹرک کی پیسنجر سیٹ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ونڈو سے باہر دیکھا اور وہاں موجود رپورٹرز سے پوچھا، ’آپ کو میرا گاربیج ٹرک کیسا لگا؟ یہ کملا ہیرس اور جوبائیڈن کے اعزاز میں ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان لفظی گولہ باری جاری مگر صدارتی ’جنگ‘ کون جیتے گا؟

جی ہاں! طیارے سے اترنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ جس ٹرک میں سوا ہوئے، وہ دراصل ایک گاربیج ٹرک (کچرا جمع کرنے والا ٹرک) تھا جس پر ان کا نام او نعرہ بھی درج تھا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ ایک ریئلٹی ٹی وی اسٹار کے طور پر جانے جاتے تھے، ان کا گاربیج ٹرک والا ڈرامہ ایک روز پہلے صدر جوبائیڈن کی جانب سے دیے گئے اس تبصرے کے جواب میں تھا جس میں انہوں نے ٹرمپ کے حمایتیوں کو گاربیج (گند) قرار دیا تھا۔ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے تبصرے کو جوبائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد کردہ صدارتی امیدوار اور اپنی حریف کملا ہیرس کے خلاف نہایت چالاکی سے استعمال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، روسی صدر کا ’انتخاب‘ کون؟

قبل ازیں، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ریپبلکن پارٹی کو اتوار کے روز نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں انتخابی ریلی کے دوران ایک کامیڈین کی جانب سے کیے گئے مذاق کی وجہ سے ڈیموکریٹس خاصی تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ اس ریلی میں کامیڈین ٹونی ہنچکلف نے ریاست فلاڈیلفیا کے علاقے پورٹوریکو کو گندگی کے تیرتے ہوئے جزیرے سے تشبیہہ دی تھی۔

بدھ کے روز صدر جوبائیڈن نے اسی حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا، ’میں صرف ایک ہی گند کو تیرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی ہیں۔‘ بعدازاں، جوبائیڈن نے وضاحت دینے کی کوشش کی تھی کہ ٹرمپ کی لاطینی امریکا کے لوگوں کے بارے میں سوچ غیرانسانی ہے، تاہم اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور ٹرمپ غالباً ان کے اس تبصرے کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کرنے کا مںصوبہ بناچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ بات فضول ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آکر عمران خان کو رہا کروا دیں گے، مشیر ساجد تارڑ

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کامیڈین کی باتوں سے لاتعلقی کا اظہار کرچکے ہیں۔ گرین بے پہنچنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صحافیوں کو بتایا کہ وہ ٹونی ہنچکلف کو نہیں جانتے اور وہ آج تک ان سے نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ انہوں نے کوئی بیان دیا ہے، یہ ان کا بیان ہے، وہ ایک کامیڈین ہیں، میں اس کے علاوہ اور کیا کہہ سکتا ہوں، مجھے اس کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp