پیار کا یہ کون سا انداز؟ بچے کی ٹانگ پر کاٹنا امریکی صدر کو مہنگا پڑ گیا

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن کی ہالووین کی ایک تقریب کے دوران ایک بچے کی ٹانگ پر پیار سے کاٹنے کی تصویر سوشل میڈیا پر اچانک وائرل ہوئی ہے، جس پر صارفین نے مختلف انداز میں دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

 30 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں ہالووین تقریب کے دوران صدر جو بائیڈن اس وقت سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے جب ان کی ایک ایسی تصویر وائرل ہو گئی جس میں وہ خاتون کی گود میں ایک ایسے بچے کو ٹانگ پر پیار سے کاٹنے کا ’ڈراما‘ کر رہے ہیں جس نے ’ مرغی کے بچے والا لباس پہن رکھا تھا، بچے جو بائیڈن کو ایسا کرتے ہوئے حیرت سے دیکھ رہا ہے۔

جو بائیڈن کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا، کچھ صارفین نے اس لمحے کو پیارا بھرا محسوس کیا، جیسا کہ ایک صارف نے کہا کہ ’ کوئی اسے (جو بائیڈن) آئس کریم دے‘، اس صارف نے جو بائیڈن کے آئس کریم کھانے کے شوق کو سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کیا۔

ایک صارف نے اس لمحے کو پریشان کن قرار دیا، اس نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ’ یہ کچھ عرصے میں دیکھی جانے والی سب سے خوفناک تصویر ہے ایسا جیسا کہ یہ خوفناک پیڈو ’آئی ایم او‘ ہے۔

ایک صارف نے جو بائیڈن کو خوفناک آفت قرار دیا اور لکھا کہ ’ہمیں کتنی بار یہ کہنا پڑتا ہے کہ ’اپنے گندے ہاتھوں، دانتوں اور ناک کو بچوں سے دور رکھیں‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ کوئی عام طرز عمل نہیں ہے، یہ بہت مضحکہ خیز رویہ ہے‘، دوسروں نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’سنگین‘ قرار دیا اور ایک صارف نے اسے انٹرنیٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ براہ مہربانی ’ اسے میرے بچوں سے دور رکھیں‘ جبکہ دوسرے نے لکھا کہ اطر طرز عمل کے دفاع میں کوئی بات سننے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

ہالووین کی تقریب ایک ایسے وقت میں منعقد کی گئی جب جو بائیڈن اپنے سیاسی حریف کے حامیوں کے بارے میں کیے گئے تبصروں پر حالیہ تنازعات کا سامنا کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس تصویر یا اس سے پیدا ہونے والے ردعمل کا براہ راست ذکر نہیں کیا ہے اور نہ ہی وائٹ ہاؤس نے ان تصاویر کے بارے میں کوئی تبصرہ جاری کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp