اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد بشریٰ بی بی راولپنڈی سے رات گئے لاہور زمان پارک والی رہائشگاہ پہنچیں تو ان کے پیچھے پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں متجمع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی زمان پارک لاہور پہنچ گئیں، پولیس کی بھاری نفری باہر موجود
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پولیس رات گئے قیدیوں کی وین اور واٹر کینن کے ہمراہ زمان پارک پہنچی اور عمران خان و بشریٰ بی بی کی رہائشگاہ کے اطراف پر بیریئر لگا کر ہر آنے جانے والے پر نظریں جما لیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنی دختر مہرالنساء کے ہمراہ لاہور آئی ہیں جہاں وہ ممکنہ طور پر مختصر قیام کریں گی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے دانتوں میں تکلیف ہے اور ہو سکتا ہے وہ جمعے کو چیک کے لیے ڈاکٹر کے پاس جائیں جس کے بعد وہ پاکپتن جانے کا بھی اردہ رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیے: بشریٰ بی بی کی رہائی، رانا ثنااللہ نے خواجہ آصف کے دعوؤں کی تردید کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ وہ لاہور میں مزید قیام کریں گی یا پھر پشاور چلی جائیں گی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ زمان پارک کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری کھڑی دی گئی ہے تاکہ کارکنان، کارکنان اور رہنما بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کر سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کچھ رہنما بشریٰ بی بی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے مگر ملاقات کا سلسلہ ابھی جاری نہیں ہوا ہے۔