گلوبل ہارمنی ایونٹ: سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے مل کر اچھا لگا، شاداب خان

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے گلوبل ہارمنی ایونٹ کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے، اس ایونٹ کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کو ہم سے اور ہمیں اپنے بھائیوں سے مل کر بہت اچھا محسوس ہوا ہے۔

گلوبل ہارمنی ایونٹ کے دوران وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ ریاض آئے ہیں اور دیکھ کر اچھا لگا کہ ایونٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کے کپتان بننے پر خوشی ہوئی، امید ہے وہ کامیاب رہیں گے، شعیب ملک

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستانی گلوکار اور کرکٹرز بھی شرکت کررہے ہیں، یہ ایک اچھا اقدام ہے، سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی چاہتی ہے کہ وہ ہمیں دیکھیں اور ہم سے ملیں، ہمیں بھی یہاں آکر لوگوں سے ملنا اور بات چیت کرنا اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر رہنا کافی مشکل ہوتا ہے، یہ ایونٹ ایک بہت اچھا اقدام ہے، ہم بھی جب اپنے بھائیوں سے ملتے ہیں تو ہمیں بھی بہت اچھا لگتا ہے۔

شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کو اچھا اقدام قرار دیا اور کہا کہ رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹےگی۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے بھارت راولپنڈی میں میچ کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق

واضح رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گلوبل ہارمنی ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 17 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 30 نومبر تک جاری رہے گا، ایونٹ میں سعودی عرب میں رہنے والے مختلف ممالک کے لوگ مختلف پروگراموں کے ذریعے اپنی اپنی ثقافت کو اجاگر کررہے ہیں۔ ایونٹ کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے لیے 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک 4 دن مخصوص کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp