انڈر 19 سہ ملکی سیریز فائنل، پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ہرارے میں کھیلے جانے والے اس فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا، جو ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوا۔

زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا تھا، جبکہ جواب میں قومی ٹیم نے ہدف 16.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

زمبابوے کی اننگز

پاکستانی بولر عمر زیب نے ابتدائی اوورز میں ہی زمبابوے کے ٹاپ آرڈر کو آؤٹ کرکے میچ پر گرفت مضبوط کر لی، محض 15 رنز کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی 5 وکٹیں گر چکی تھیں۔

بعد ازاں مائیکل بلگناٹ نے 60 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ٹٹنڈا چیموگورو 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جن کی بدولت زمبابوے کی ٹیم 158 رنز کا مجموعہ قائم کرنے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عبدالسبحان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد صیام، دانیال علی خان اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 17 چوکے اور 5 چھکے شامل ہیں، جبکہ محمد شایان نے 38 رنز بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار