وزیراعظم شہباز شریف کی قطری تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے تاجروں کو پاکستان کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن (کیو بی اے) کے وفد کی دوحہ ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی تعلقات کے فروغ اور دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم نے قطری تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے انہیں پاکستان میں توانائی، بنیادی ڈھانچے اور فنانس سمیت مختلف پرکشش مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے اس پراتفاق کیا کہ وہ باہمی تعاون سے ملازمتوں اور پائیدار ترقی کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔ قطری بزنس مین ایسوسی ایشن کے اراکین نے وزیراعظم کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قطر پاکستان کا دوسرا گھر، تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کا نمائش کی تقریب سے خطاب

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد بدھ کے روز دوحہ پہنچے تھے اور گزشتہ روز انہوں نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے وفود کی سطح پر ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان قطر تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔  تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نئے ممکنہ تعاون پر غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے مشترکہ اقتصادی اہداف اور علاقائی استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp