سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سمیت چار ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی ہے۔
سر دار سلمان ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججز نے مس کنڈکٹ کیا ہے۔
سردار سلمان ڈوگر ایڈووکیٹ نے شکایت میں سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔