امید ہے دلیرانہ فیصلوں سے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترا’، شاہد آفریدی کا الوداعی پیغام

ہفتہ 14 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے لیے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے سیریز کے اختتام پر الوداعی پیغام جاری کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ قومی ٹیم جلد فارم میں واپس آئے گی۔

سابق کپتان نے کیویز بیٹر گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی اور قومی کرکٹر فخر زمان اور محمد رضوان کی اچھی بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے لیے مجھے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپنے پر پی سی بی کا شکریہ، میں نے اس ذمہ داری کا بھرپور لطف اٹھایا’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘امید ہے کہ میں اپنے دلیرانہ فیصلوں کے باعث مداحوں کی امیدوں پر پورا اترا ہوں گا، میں ہمیشہ کسی بھی مدد کے لیے حاضر رہوں گا’۔

خیال رہے کہ 24 دسمبر 2022 کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان