عادل بازئی کی نااہلی کے لیے قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو پھر خط لکھ دیا

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کی نااہلی کے ریفرنس پر جلد فیصلہ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط ارسال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عادل بازئی کو نااہل قرار دینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

قبل ازیں صدر ن لیگ میاں نواز شریف نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کو نااہل کرنے کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ عادل بازئی کو نا اہل قرار دے کر ان کی نشست خالی قرار دی جائے۔

یاد رہے کہ عادل خان بازئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت کے برعکس بجٹ اور 26 ویں آئینی ترمیم کے موقعے پر اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا جس پر ن لیگ نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیے: وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیمی مسودے کی منظوری دے دی، وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط بھیج دیا ہے جس میں عادل بازئی کو نااہل قرار دیے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp