پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی دمام سے لاہور آنے والی پرواز مسافروں کا سامان ایئرپورٹ پر ہی بھول گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونے کی صورت میں ملک کو مزید کتنا نقصان ہوگا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز دمام سے لاہور کے لیے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 کے دمام سے لاہور آ رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب مسافر لاہور ائیرپورٹ پر اترے تو ان میں سے 37مسافروں کا سامان غائب تھا۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ پی آئی کی فلائٹ پی کے 248 ان تمام مسافروں کا سامان دمام ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر لاہور کے لیے روانہ ہو گئی۔
مزید پڑھیں:’صرف اللہ کی رضا کی خاطر‘، بلیو ورلڈ سٹی پی آئی اے کی خریداری میں کیوں دلچسپی لے رہی ہے؟
مسافروں نے لاہور ایئرپورٹ پر ہی شدید احتجاج کرنا شروع کردیا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے دمام ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان کے غائب ہونے کی وجوہات نہیں بتائیں جبکہ انتظامیہ نے مسافروں کو اگلی پرواز سے سامان منگوا کردینے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد مسافروں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔