وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاری اڈہ کے نام سے شروع ہونے والے ریسٹورنٹ کا نہ صرف نام منفرد ہے بلکہ اس کی تزئین و آرائش بھی اتنی ہی خوبصورت اور منفرد ہے۔
ٹرک آرٹ سے مزین اس کی دیواریں اور فرنیچر، یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کسی ٹرک میں سفر کررہے ہوں۔ خوبصورتی تو الگ مگر یہاں بیٹھ کر جس دیوار پر بھی نظر دوڑائیں ہونٹوں پر مسکراہٹ چھا جائے گی۔
جب کچھ اس طرح کے جملے پڑھنے کو ملیں ’پیار کیسے کروں تنخواہ تھوڑی ہے‘، ’پپو یار تنگ نہ کر‘، ’سواری ملے نہ ملے اسپیڈ 190‘ تو کس کے لبوں پر مسکراہٹ نہیں چھائے گی۔
اس ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ اس ریسٹورنٹ کو بنانے کا مقصد نہ صرف نوجوان نسل کو ٹرک آرٹ کی اہمیت سے متعارف کروانا ہے بلکہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے کھابوں کو بھی ایک ہی ریسٹورنٹ میں یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
مزید جانے زنیرہ رفیع کی اس ویڈیو رپورٹ میں