پاکستان ٹریک پر آرہا ہے، مشکلات جلد آسان ہو جائیں گی، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان درست سمت میں گامزن ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں، اسٹاک مارکیٹ تاریخی سطح کو چھو رہی ہے، ایسے ہی چلتے رہے تو مشکلات جلد آسان ہوجائیں گی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے معیشت کو پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں معیشت بہت اچھی تھی، ترقی ہورہی تھی لیکن انہیں نکال دیاگیا۔ فیصلے پر جو عوامی ردعمل آنا چاہیے تھا وہ نہیں آیا، اس کاہمیشہ شکوہ رہے گا۔
میاں نوازشریف نے اپنی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، عمران خان پروگرام واپس لائے۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کی خریداری: مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے دعوے کی تردید کردی
انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو بدحالی کے گڑھے میں پھینکا۔ سابق وزیراعظم نے نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے حالات اور معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، آنے والے وقت میں بجلی کا مسئلہ بھی حل ہوگا، ان کے دور میں بجلی کا بل 1 ہزار 600 روپے آتا تھا اور آج 15 سے 20 ہزار روپے آرہا ہے، اتنا فرق کیوں آیا یہ ظلم ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں جس پر وہ مریم نواز کو شاباش دیتے ہیں۔ مریم نواز ان سے مشاورت کرتی ہیں اور وہ بھی بہت سے معاملات شیئر کرتے ہیں، عوام کو جب کام ہوتا نظر آئے گا تو وہ مطمئن ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے