پی آئی اے کی خریداری: مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے دعوے کی تردید کردی

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر وزیر پنجاب حکومت مریم اورنگزیب نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خریداری سے متعلق نواز شریف کے دعوے کے تردید کردی۔

لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں کہ پنجاب حکومت پی آئی اے کو خرید رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا پی آئی اے خریداری پر غور، ملک کو اچھی ایئر لائن میسر آئے گی: نواز شریف

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز چاہتی ہیں کہ پی آئی اے کو خرید کر ایئرپنجاب کے نام سے سروس شروع کی جائے۔

نواز شریف نے مزید کہاکہ میں نے مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ آپ پی آئی اے کو خرید لیں یا نئی ایئرلائن بھی شروع کی جاسکتی ہے۔ اب اس حوالے سے غور و خوض جاری ہے۔

دوسری جانب امریکا سے لندن واپس پہنچنے پر آج ایک بار پھر نواز شریف نے کہاکہ مریم نواز سے پی آئی اے کی خریداری پر جو بات ہوئی اس پر مزید کام کا ارادہ ہے، تاہم سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ایسے دعوؤں کی تردید کررہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کو خریدنے کے بجائے پنجاب ایئرلائن کے نام سے نئی ایئرلائن شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کو چلانا نہیں بیچنا میری ذمہ داری، لیکن اونے پونے فروخت نہیں کرسکتے، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایئرلائن کی فزیبیلٹی پر کام شروع کردیا گیا ہے، یہ ایئرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم