چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کردیا ہے جس کے لیے پنجاب میں جیلوں کا معائنہ کرنے اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے تناظر میں جیل میں قید کاٹنے والی معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ بھی شامل ہیں۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیرصدارت جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس… چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، احد چیمہ، سرکاری حکام سمیت خدیجہ شاہ کی بھی شرکت. pic.twitter.com/Yxk7pXeXFj
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) November 2, 2024
اجلاس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے خدیجہ شاہ کی شرکت پر مختلف تبصرے کیے گئے۔
شمع جونیجو لکھتی ہیں کہ 9 مئی کی ملزمہ خدیجہ شاہ کس حیثیت میں چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ میٹنگ میں شریک ہیں اور چیف جسٹس انہیں اپنے ساتھ بٹھا کر ریاست کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟
نو مئی کی ملزمہ خدیجہ شاہ کس حیثیت میں چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ میٹنگ اٹینڈ کررہی ہے؟
اور چیف جسٹس اُسے اپنے ساتھ بٹھا کے ریاست کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ pic.twitter.com/xBYlMJuUnd— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) November 2, 2024
جاوید اقبال لکھتے ہیں کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوج کے شہدا کا مذاق اڑایا ہے اور ان کی تضحیک کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کی دہشتگرد خدیجہ شاہ کو کمیٹی میں شامل کرکے پی ٹی آئی کو مزید دہشتگردی کے لیے اکسایا گیا ہے اور ان کی حمایت کی گئی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوج کے شہداء کا مذاق اڑایا، ان کی تضحیک کی ہے، اور 9 مئی کی دہشتگرد خدیجہ شاہ کو کمیٹی میں شامل کرکے PTI کو مزید دہشتگردی کیلئے اکسایا ہے، حمایت کی ہے. pic.twitter.com/sg0hVt6vWm
— Javed Iqbal (@javedeqbalpk1) November 3, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ خدیجہ شاہ چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت لاہور میں اہم اجلاس میں شریک ہیں لگتا ہے کہ یحییٰ آفریدی کچھ مختلف سوچ رہے ہیں۔
Khadija Shah in the meeting? Yahya Afridi onto something. https://t.co/9ZlL8k21QJ
— wanderer (@Ahmeds4ys) November 2, 2024
مسلم لیگ ن کے حامی ایک صارف نے لکھا کہ پنجاب حکومت کو چیف جسٹس صاحب کے اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کرنا چاہیے کہ ایک دہشتگرد عورت خدیجہ شاہ کو سپریم کورٹ کی کمیٹی میں شامل کیوں کیا گیا، ان کے خلاف تو 9 مئی کی دہشتگردی کا مقدمہ ابھی تک چل رہا ہے۔
پنجاب حکومت کو چیف جسٹس صاحب کے اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کرنا چاہیے، ایک دہشتگرد عورت خدیجہ شاہ کو سپریم کورٹ کی کمیٹی میں شامل کیوں کیا گیا . ملزمہ خدیجہ شاہ کیخلاف 9 مئی کی دہشتگردی کا مقدمہ ابھی تک چل رہا ھے ۔۔ pic.twitter.com/sE1ouoQJhG
— Tahir Mughal Pmln (@Tahirmughalpml8) November 3, 2024
میاں داؤد نے لکھا کہ یا تو خدیجہ شاہ 9 مئی کو فوج پر حملوں کی شریک ملزمہ نہیں تھیں اور انہیں بے گناہ ریاستی قہر کا نشانہ بنایا گیا یا پھرخدیجہ شاہ 9 مئی کو فوج پر حملوں کی شریک ملزمہ ہے اور ان کے ہینڈلرز موجودہ حکومت اور عسکری قیادت سے زیادہ طاقتور ہیں جنہوں نے نئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ایک غیر ضروری جیل اصلاحاتی کمیٹی بنوا کر اس میں خدیجہ شاہ کو بٹھایا اور تصویر جاری کروا کر مستقبل کی پالیسی کا کھلا پیغام دیا ہے۔
بات ایک ہی ہو سکتی ہے کہ یا تو خدیجہ شاہ 9 مئی کو فوج پر حملوں کی شریک ملزمہ نہیں تھیں اور انہیں بے گناہ ریاستی قہر کا نشانہ بنایا گیا
یا پھر
خدیجہ شاہ 9 مئی کو فوج پر حملوں کی شریک ملزمہ ہے اور انکے ہینڈلرز موجودہ حکومت اور عسکری قیادت سے زیادہ طاقتور ہیں جنہوں نے نئے چیف جسٹس… pic.twitter.com/xILASbLj1H— Mian Dawood (@miandawoodadv) November 3, 2024
عدیل راجہ نے لکھا کہ چیف جسٹس نے خدیجہ شاہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ چیف جسٹس ان جعلی کیسز کے بارے میں کتنا کچھ جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی کے کیسز میں کئی مہینے جیل میں گزارے ہیں۔
CJP invites Khadija Shah, a woman who spent months in jail on pretext of 9th May cases. Shows how CJP knows the reality behind these false cases. pic.twitter.com/Bdl6PAuYXv
— Adeel Raja (@adeelraja) November 2, 2024
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کے الزامات میں کئی ماہ تک قید رہیں اور دسمبر 2023 میں کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔