میئر کے براہ راست انتخابات، سندھ ہائیکورٹ نے کیا فیصلہ دیا؟

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میئر کے براہ راست انتخاب کے خلاف درخواستوں کے سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت 2 رکنی بینچ نے میئر کے براہ راست انتخاب کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ درخواستیں مسترد کرنے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی، جماعت اسلامی اور دیگر نے میئر کے انتخاب سے قبل بلدیاتی قانون میں ترمیم کو چیلنج کیا تھا۔

مزید پڑھیں:میئر کراچی کی عدالت کو کے الیکٹرک سے معاہدے پر نظرثانی کی یقین دہانی

گزشتہ سماعت پر سندھ ہائیکورٹ نے میئر کے براہ راست انتخاب کے خلاف درخواستوں پر درخواست گزاروں کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ مرتضیٰ وہاب کے وکیل حیدر وحید ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ 12 مئی 2023 میں قانون بنایا گیا تھا اور بعد میں اس کا اطلاق ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو الیکشن ہوا وہ قانون بننے کے بعد ہی ہوا ہے۔ مخصوص نشست والا ممبر بھی مئیر بن سکتا ہے اور وزیر اعظم بھی۔ مئیر کے الیکشن 148 کا قانون براہ راست تو نافذ نہیں ہوتا۔ آئین کے لوکل گورنمنٹ کےجو قوانین ہیں اس کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp