اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کے بعد عمران خان کی صحت تسلی بخش قرار

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کے ذاتی معالج سمیت  پمز اسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل ایک میڈیکل بورڈ نے آج اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں صحتمند قرار دیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ بھی تجویز کیے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کرنیوالے میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیل میں کیا کچھ کھا پی رہے ہیں، جیل انتظامیہ نے بتادیا

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کے مطابق عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میڈیکل بورڈ نے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، جس کے بعد طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی، میڈیکل بورڈ عمران خان کے طبی معائنہ کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں حملے کے بعد رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو لاہور سیشن کورٹ میں کیسی سیکورٹی فراہم کی گئی؟

ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سردی، برفباری کے بعد یخ بستہ ہواؤں کا راج

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت میں محفوظ نہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا

مثالی گاؤں پراجیکٹ: پنجاب کے 224 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا عمل جاری

ویڈیو

مثالی گاؤں پراجیکٹ: پنجاب کے 224 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا عمل جاری

پشاور کی مونگ پھلی گلی جہاں ہر میوہ ملتا ہے

کائنات خلیل: پاکستان کی ننھی میراتھن چیمپیئن

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟