وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ان باکس بالی ووڈ فلموں کی آفرز سے اٹا پڑا ہے جبکہ بھارت میں ویڈنگ رئیلٹی شو کے دوران خود ان کے لیے 70 ہزار رشتے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کا اپنے بچوں کی پیدائش سے متعلق اہم انکشاف

ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وینا ملک نے بتایا کہ آج بھی ان کا ان باکس بالی ووڈ فلموں کی آفرز سے بھرا ہوا ہے لیکن انہوں نے اپنی مرضی سے وہاں کام کرنا چھوڑا ہے۔

وینا ملک کافی عرصے سے شوبز سے کنارہ کش ہیں تاہم خبروں میں وہ اکثر رہتی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت میں ان کی فلموں کی شوٹنگ کے دوران انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے متعدد مسلح کارکنان موجود رہتے تھے۔

’ایک جان اور 70 ہزار رشتے‘

وینا ملک کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے انہیں 70ہزار سے زیادہ افراد نے شادی کی پیشکش کی۔

مزید پڑھیے: وینا ملک نے اپنی ناکام شادی کے تاریک پہلوؤں سے پردہ اٹھا دیا

 کیرئیر کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے وینا نے بتایا کہ ’جس وقت میں نے  اپنا کیرئیر شروع کیا وہ وقت میرے لیے رولر کوسٹر کی سواری جیسا  تھا، میرے کیرئیر کے آغاز کے 10 سال بڑے مصروف گزرے، میں اتنی مصروف تھی کہ میرے پاس میک اپ اتارنے کا وقت بھی نہیں تھا، میری بڑی بہن میرا میک اپ اتارتی تھی اور مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بھارت میں ویڈنگ ریئلٹی شو کے دوران  دنیا بھر سے شادی کی پیشکش موصول ہوئیں لیکن وہ ان کے حوالے سے زیادہ نہیں جانتیں کیوں کہ وہ ان کے واقف کار نہیں تھے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دی گئی ان آفرز کی سنجیدگی کے حوالے سے کچھ یقین سے نہیں کہہ سکتیں۔

وینا ملک سنہ 2010 میں بھارت گئی تھیں جہاں وہ متعدد فلموں میں جلوہ افروز ہوئیں۔ بعد ازاں سنہ 2014 میں وہ بھارت سے دبئی منتقل ہوگئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل