پنجگور، 2 گروپوں کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پنجگور میں 2 گرپوں میں تصادم سے 2 سگے بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دالبندین: جائیداد کا جھگڑا، مسلح تصادم میں 2 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد آپس میں رشتہ دار ہیں، دونوں گروہوں کے درمیان تصادم گذشتہ شب ایک بجے کے قریب ہوا تھا فریقین نے ایک دوسرے پر آتشیں اسلحہ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائی سفیر ولد حسین علی، مجاہد ولد حسین علی اور حاجی نوید ولد لعل بخش ہلاک ہوگئے جبکہ جمشیر ولد حسین علی، فرید ولد لعل بخش، شہزاد ولد لعل بخش زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے مخالفین کے قتل کی یہ واردات انجام دے کر ملزمان فرار ہو گئے، واقعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل

مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار

بلوچستان میں اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ’ارلی وارننگ سسٹم‘ کا آغاز

پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ

70 فیصد حملہ آور افغان شہری ہوتے ہیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟

ریڈیو کی محبت، یادوں کا مجموعہ، نجیب احمد کا منفرد شوق

کالم / تجزیہ

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک

انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور