خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح جھڑپوں میں 6 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: ضلع کرم میں جھڑپوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی، فریقین فائربندی پر رضامند
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے گاؤں بوشہرہ، احمد زئی، خارکلے اور بالش خیل کے درمیان درمیان گزشتہ رات سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیاجارہا ہے، صدہ شہر پر وقفے وقفے سے میزائل اور مارٹر گولے داغنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
پولیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر حالات کو قابو کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم، 6 روز سے مورچہ زن قبائلی جرگے سے مذاکرات کے بعد فائر بندی پر متفق
واضح رہے ضلع کرم میں 2 ماہ قبل بھی قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 40 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔