عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمت 40 پیسے فی یونٹ بڑھا دی۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے عام آدمی کو کیا فائدہ اور نقصان ہوگا؟

نیپرا کے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصولی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں 15 ہزار والے بجلی بلوں کو 27 ہزار کرکے 5 ہزار کی سبسڈی دی گئی، لاہور ہائیکورٹ میں انکشاف

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp