پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع کو افواج پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع ہماری افواج کا اندرونی معاملہ ہے، ہم اس پر زیادہ بات نہیں کریں گے۔
سروسز چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ ہماری افواج کا اندرونی معاملہ ہے ہم اس پر زیادہ بات نہیں کریں گے لیکن میں اتنا ضرور کہوں گا کہ یہ تمام قانون سازی رولز کو بلڈوز کر کے کی گئ،
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ#UndeclaredMartialLaw#قوم_کی_جان_کو_رہا_کرو pic.twitter.com/1U0yoUsyCK
— PTI Punjab (@PTIPunjabPK) November 5, 2024
انہوں نے کہاکہ میں اتنا ضرور کہوں گا کہ یہ تمام قانون سازی رولز کو بلڈوز کرکے کی گئی جو غیرقانونی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ کل کی قانون سازی کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا اور ہمیں یہ کہا گیا کہ تمہاری اب کوئی وقعت نہیں ہے، اب کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جو طاقت کے خلاف کھڑا ہوسکے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا یہ خیال تھا کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا لیکن عدالتوں کو تو انہوں نے بند کردیا ہے، اب سفید پوشی اور شرافت چھوڑ کر ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اب اٹھو ورنہ کچل دیے جاؤ گے، پھر تمہارا اور تمہاری نسلوں کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ حکمراں اتحاد نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کردی ہے، اس کے علاوہ فوجی سربراہان کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں فوجی سربراہان کی ملازمت میں توسیع سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر ہچکچا گئے، عمر ایوب کا سخت جواب
اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے کی گئی اس قانون سازی کے خلاف احتجاج کیا اور کہاکہ اب جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیا گیا ہے۔