پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ یہ مجھے ساری زندگی جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، مجھے تو یہ قبول ہے لیکن قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا اسے یہ نظام قبول ہے، انصاف کے لیے انقلاب لانا ہوگا اور سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سامنے لایا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کا برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کل پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر کہا ہے کہ وہ تو بہت پہلے سے کہہ رہے تھے کہ گینگ آف تھری ایکسٹینشن چاہتا ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف آپکو لاکھوں میں سڑکوں پر نکلنا ہو گا اگر اس ایکسٹینشن مافیا کو سڑکوں پر نکل کر پیغام نہ دیا گیا تو ظلم کے نیچے آپکے بچوں کو بھی رہنا ہو گا۔
علیمہ خان#فائنل_کال_کی_تیاری_رکھیں #ReleaseImranKhan #USElection2024 pic.twitter.com/McX5yWMJKg— Waqas Anjum (@anjum42904) November 5, 2024
علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ اب ظلم کے نظام کو قانونی حیثیت دے کر جائز قرار دے دیا گیا ہے، 4 گھنٹوں میں بغیر بحث پارلیمنٹ سے قانون منظور کرائے گئے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہاکہ بغیر بحث کی گئی قانون سازی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو قبضے میں لینے کے لیے ہے، انہوں نے ثابت کیا ہے کہ انصاف کے نظام کو کیسے دفن کیا جاتا ہے۔
علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کو اچھی طرح سمجھ آگئی ہوگی جو میں ڈیڑھ سال سے کہہ رہا ہوں کہ آپ سے آپ کی آزادی چھینی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کے مطابق سپریم کورٹ کو قبضے میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے، اب آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس ظلم کے نظام کو قبول کرنا ہے یا اس کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کا پیغام ہے کہ آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، اگر قوم اب بھی باہر نہ نکلی تو مستقبل تاریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں ان قیاس آرائیوں میں کوئی جان نہیں کہ ٹرمپ الیکشن جیت کر عمران خان کو رہائی دلوائیں گے، ساجد تارڑ
انہوں نے کہاکہ نوجوان دھڑا دھڑ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، اور پاسپورٹ کے دفاتر میں لائنیں لگی ہوئی ہیں، تاہم 24 کروڑ لوگ ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے، یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے یہیں پر رہناہے۔