وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں شریک سربراہان نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی، یہ خوبصورتی برقرار رہنی چاہیے۔
اسلام آباد میں جناح ایونیو۔ نائنتھ ایونیو انٹرسیکشن اور سرینہ چوک۔ کنونشن سینٹر انٹرسیکشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی یہ خوبصورتی اب سدا بہار رہنی چاہیے اور مزید نکھار آنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن، محنت کرنے سے کامیابی ضرور ملتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پاکستان کا دارالخلافہ ہے، یہ خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کا مرکز بن جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ایف نائن اور سرینہ چوک پر دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے، یہ منصوبے اسلام آباد اور گردونواح کے علاقوں کی خوشحالی کا باعث بنیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سرینہ چوک کا منصوبہ 60 دنوں میں مکمل ہوجائے گا، جو منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہونا تھا وہ 3 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ میں ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہترین اقدامات کیے۔
یہ بھی پڑھیں ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پر پہنچانے والوں کے منصوبے ناکام ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنا پنجاب والا ریکارڈ برقرار رکھا ہوا ہے۔














