صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث ایک شخص سمیت 2 افراد کو حراست  میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات میں بدامنی کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری، نیشنل گارڈز کو اسٹینڈبائی رہنے کا حکم

منگل کو حکام نے بتایا کہ امریکی ریاست مشی گن میں ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق مشتبہ شخص آئزک سیسل نے مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے لیے ‘شوٹ اپ ٹرمپ ریلی’ کے الفاظ استعمال کیے، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم نے بتایا ہے کہ اس کے خیال میں’اگر ٹرمپ مر گئے تو سب کچھ بہتر ہو جائے گا‘۔

مزید  پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات کو چند گھنٹے باقی، ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے جیت کے دعوے

ادھر مشی گن سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ کرسٹوفر کلے پیئرس پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ 2 برسوں کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ سیاسی ایکشن کمیٹی (پی اے سی) کو دھمکیاں دی ہیں۔

جارجیا میں بم دھماکوں کی دھمکیوں سے ووٹنگ میں خلل

ادھرامریکی ریاست جارجیا کی فلٹن کاؤنٹی میں منگل کی صبح بم دھماکوں کی دھمکیوں کی وجہ سے 2 پولنگ مقامات پر ووٹنگ میں کچھ دیر کے لیے خلل پڑا۔ ان دھمکیوں کے نتیجے میں اٹلانٹا کے جنوب مغرب میں یونین سٹی میں واقع سی ایچ گلٹ ایلیمنٹری اینڈ ایٹریس کمیونٹی سینٹر کو تقریباً 30 منٹ کے لیے عارضی طور پر خالی کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی انتخابات کے نتائج کے اعلان میں کتنا وقت لگ سکتا ہے؟ 

فلٹن کاؤنٹی کے رجسٹریشن اورالیکشن ڈائریکٹرنادین ولیمز نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ شکر ہے کہ یہ مقامات اب دوبارہ فعال ہو گئے ہیں اور تمام پولنگ سائٹس فعال سیکیورٹی کی موجودگی کے ساتھ محفوظ ہیں۔

ساؤتھ فلٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹوری کوپر کے مطابق یہ تعطل اس وقت سامنے آیا جب فلٹن کاؤنٹی اسکول پولیس ڈپارٹمنٹ کوایک انتباہ موصول ہوا کہ کچھ اسکولوں میں صبح 8:15 بجے بم دھماکے ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد علاقے کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

جارجین وزیر خارجہ کا روس پر الزام

جارجیا کی  وزیر خارجہ بریڈ رافنسپرگر کا کہنا ہے کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر بم کی دھمکیاں ‘غیر مصدقہ’ تھیں اور ان کے پیچھے روس کا ہاتھ تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران جارجین وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم انہیں ہر بار پکڑ لیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp