مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار تھا کی آخری قسط سینما گو گزشتہ روز سینما میں دکھایا گیا۔ ’کبھی میں کبھی تم‘ کوکہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی سراہا گیا، اس کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھی گئی۔ ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی آخری قسط کو سینما میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ڈرامے کی ہیروئن ہانیہ عامر نے ایک پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک خوبصورت سفر کا اختتام قرار دیا جبکہ دیگر مداحوں کی جانب سے بھی اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔
This beautiful journey is coming to an end and I cannot thank my audience enough for the warmth. You all have been too kind. #HaniaAamir #KabhiMaiKabhiTum #FahadMustafa #MusJeena pic.twitter.com/hEPIspkbk0
— Hania Aamir (@HaniaAamir___) November 5, 2024
ڈرامے کے خوشگوار اختتام اور شرجینا مصطفیٰ کو ایک ساتھ دیکھ کر زینب قریشی نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا پاکستان سکون سے سویا ہو گا۔
Aaj pura Pakistan sakoon se soay ga! 😂❤️❤️#KabhiMaiKabhiTum
Who else read the sticky notes btw? 😂 pic.twitter.com/oSsD5V5qwe
— zainab qureshi (@xee_que) November 5, 2024
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ شرجینا اور مصطفیٰ کا سفر بہت ذاتی لگا اب اس ڈرامے کے بغیر پیر اور منگل کو ہم کیا کریں گے۔
I’m crying, their journey feels so personal 😭🤍🤏, what are we gonna do without them on mondays & Tuesday’s now?😭😭
_#FahadMustafa #HaniaAamir #KabhiMaiKabhiTum #KabhiMeinKabhiTum #MusJeena pic.twitter.com/SHOxmOyUCb— prarthana☁️ (@Yehdooriyan_) November 5, 2024
ایک صارف نے ڈرامے کے اختتام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’دل ابھی بھرا نہیں‘۔
ke dil abhi bhara nahi 🥹❤️🩹#kabhimainkabhitum #fahadmustafa #haniaaamir pic.twitter.com/XDhTJRJV0v
— k 🇵🇸 (@pctxft) November 5, 2024
شری جی نے ایکس پر فہد اور ہانیہ کی ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دن کی بہترین تصویر ہے‘۔
THE PICTURE OF THE DAY !!#KabhiMainKabhiTum pic.twitter.com/GxbKxbWx1R
— Shreejee🥀 (@_moonchild_128) November 5, 2024
واضح رہے کہ کبھی میں کبھی تم‘ سے قبل بھی متعدد مقبول ڈراموں کی آخری قسط کو سینما میں دکھایا جا چکا ہے۔ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ ساتھ ہانیہ عامر، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری اور عماد عرفانی سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا جبکہ عماد عرفانی نے فہد مصطفیٰ کے لالچی بھائی کا روپ دھارا جو دولت کی خاطر ہانیہ عامر سے شادی کرنے سے انکار کردیتے ہیں، جس کے بعد فہد مصطفیٰ ان سے شادی کرتے ہیں۔