پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 92 ہزار 966 پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروباری دن کا مثبت طریقے سے آغاز ہوا اور 100 انڈیکس نئی تاریخی بلندی پر پہنچا تاہم یہ بعد میں منفی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‎اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 91 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کرگیا

اس وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 117 پوائنٹس کی کمی سے 92 ہزار 841 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 92 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوکر 277 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 84 پیسے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ قائم

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر مثبت رجحان سامنے آیا تھا، کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ کے بعد پہلی مرتبہ 91 ہزار 800 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 1893 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 90 ہزار 859 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی