پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کی غرض سے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، بیٹے جنید صفدر، بیٹیاں مہرالنساء اور ماہ نور صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وہ سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 739 لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوئیں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف بھی لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کریں گے۔
میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔ دونوں رہنما سعودی عرب کی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گے۔