سوشانت کی موت خودکشی نہیں تھی، سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا نیا انکشاف

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشانت سنگھ راجپوت کی المناک موت تقریباً 5سال بعد بھی ایک متنازعہ موضوع بنی ہوئی ہے۔ تاہم، سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے ایک نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی (ایمز) کے ڈاکٹر نے سوشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو قتل سے خودکشی میں بدلا دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے سوشانت سنگھ راجپوت کو دشمنی کے چکر میں قتل کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ و سابق اداکارہ سومی علی نے حال ہی میں انکشاف بھی کیا کہ اداکار نے خودکشی نہیں کی بلکہ ان کو قتل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیریئر میں آگے بڑھنا ہے تو مخصوص شخصیات سے ملنا ہوگا، بالی ووڈ اداکارہ سومی علی کے انکشافات

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک سماجی کارکن نے سومی علی کے ساتھ انٹرویو سیشن کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان پر کئی الزامات لگائے۔ انہوں نے سوشانت سنگھ کی موت بھی قتل قرار دیتے ہوئے طبی حکام پر الزام عائد کیا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کو بدلا گیا تھا۔

سوشانت سنگھ راجپوت کے معاملے پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعی پریشان کن ہے کہ بالی ووڈ نے سوشانت سنگھ کو کس طرح الگ تھلگ کیا، انہیں مارا گیا اور پھر خودکشی کا رنگ دیا گیا۔ ڈاکٹر سدھیر سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو کیوں تبدیل کیا۔

پوڈ کاسٹ میں جب ان سے ثبوت مانگے گئے تو انہوں نے ماضی کے واقعات سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیا خان کی المناک موت ہوئی تھی یہ واقعہ بھی ویسا ہی ہے۔ انہوں نے ایک اور واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب بھی یاد ہے کہ جیا خان کے ساتھ کیا ہوا تھا۔

’وہ حاملہ تھیں اور چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں، اس کے بعد سورج پنچولی نے سلمان سے مشورہ طلب کیا، جس کے نتیجے میں جیا کی موت ہوگئی اور سرکاری فیصلہ خودکشی جاری کیا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بالی وڈ اداکارہ سومی کے سلمان خان پر سنگین الزامات

واضح رہے 14جون 2020 کو اداکار سوشانت سنگھ راجپوت باندرہ اپارٹمنٹ میں اپنے بیڈروم میں لٹکتے ہوئے پائے گئے۔ ابتدائی طور پر ممکنہ خودکشی کے طور پر تفتیش کی گئی، اس معاملے نے مختلف آراء کو جنم دیا۔

کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ سوشانت نے کبھی اپنی جان نہیں لی ہوگی۔ تاہم، اکتوبر 2020 میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی (ایمز) کے میڈیکل بورڈ نے باضابطہ طور پر قتل کے نظریات کو مسترد کرتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سوشانت کی موت پھانسی اور خودکشی کا معاملہ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل