امریکی سائنسدانوں نے خلا سے ووٹ کاسٹ کرکے تاریخ رقم کردی

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مقیم خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے خلا بازوں نے امریکی انتخابات میں خلا سے ووٹ کاسٹ کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

ناسا کے 4 خلا باز اس وقت زمین کے مدار میں موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مقیم ہیں، ان چاروں خلا بازوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے ایبسنٹی یعنی غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خلائی مسافر بچ ولمور نے ٹینیسی ٹیک یونیورسٹی میں گفتگو کے دوران خلا سے ووٹ کاسٹ کرنے کے تجربے کا ذکر کیا ہے، یہ اقدام خلابازوں کی طرف سے خلا میں قیام کے باوجود اپنے شہری فرائض کی ادائیگی سے وابستگی کو اجاگر کرتا ہے۔

ٹیکساس میں ہیرس کاؤنٹی کلرک آف کورٹ آفس نے بتایا کہ ناسا کے خلاباز بچ ولمور، سنیتا ولیمز اور ڈان پیٹیٹ نے انتخابات سے ایک روز قبل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن یعنی آئی ایس ایس سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید پڑھیں:امریکا کے 47ویں منتخب صدر، ڈونلڈ ٹرمپ کے کیریئر پر ایک نظر

ہیرس کاؤنٹی کے 12 لاکھ سے زیادہ ابتدائی ووٹرز میں شامل خلابازوں نے انتخابات کے دن ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے، خلا سے ووٹنگ ناسا کے نیئراسپیس نیٹ ورک کے ذریعے ممکن بنائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خلائی اسٹیشن اور مشن کنٹرول کے درمیان دیگر ڈیٹا کے تبادلے کی طرح نیئر اسپیس نیٹ ورک کے ذریعہ آئی ایس ایس سے زمین پر بیلٹ منتقل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp