امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت، نواز شریف کا تبصرے سے گریز

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

لندن میں صحافی نے جب ان سے سوال کیاکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کا انتخاب جیت گئے ہیں اس پر کیا کہیں گے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی میں جنیوا جارہا ہوں، پھر بات کریں گے۔

واضح رہے کہ ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو شکست دے کر امریکا کے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

نومنتخب امریکی صدر کو جہاں دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات دیے جارہے ہیں، وہیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے، جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما ذلفی بخاری نے عمران خان کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوکر عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں ذلفی بخاری نے لکھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وانس کو جیت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کی مبارکباد

انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عظیم فتح بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے حاصل کی، جو حقیقی تبدیلی اور معاشی استحکام کے لیے ایک واضح آواز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp