نیپرا نے بجلی ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی ہے؟
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے ایف سی اے کی مد میں بجلی 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے اس درخواست پر 30 اکتوبر کو سماعت کی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 86 پیسے کمی کی تھی، ستمبر کا ایف سی اے صارفین سے مزید 42 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی کی قیمت مزید اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ صارف، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پرہوگا، جبکہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔