دفعہ 370 کی بحالی، مقبوضہ کشمیر اسمبلی نے بڑا فیصلہ کرلیا

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی نے ریاست کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے قرارداد نیشنل کانفرنس کے رہنما و نائب وزیراعلیٰ سریندر سنگھ چوہدری نے پیش کی، جسے منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر کا مقبوضہ کشمیر سے موازنہ کرنے والوں کے لیے سوچنے کا مقام ہے، وزیراعظم چوہدری انوارالحق

اسپیکر اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے قرارداد پر ایوان سے رائے طلب کی، جس پر بی جے پی ارکان کے علاوہ دیگر ارکان اسمبلی کی اکثریت نے حمایت کردی۔

اسپیکر مقبوضہ کشمیر اسمبلی نے ارکان کی رائے کو کی بنیاد پر قرارداد کی منظوری کا اعلان کیا۔

نائب وزیراعلیٰ سریندر سنگھ چوہدری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کا مقصد ریاست کی خصوصی حیثیت کو بحال کرانا ہے جن کے تحت ریاست کو خود مختاری حاصل تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو یکطرفہ طور دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کردیا تھا، جس سے ریاست کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی دستے پر حریت پسندوں کا اچانک حملہ، 5 اہلکار ہلاک

دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بڑی تعداد میں ہندوؤں کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے ہیں تاکہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل