وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی خوشگوار ماحول میں ملاقات

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی کابینہ میں شامل نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مل بیٹھنے کا موقع مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ صوبائی اسمبلی میں اعتماد کھو چکے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، سیاحت کے فروغ اور دیگر مسائل و حقوق کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر اور وزیراعلیٰ نے صوبے کی معاشی ترقی کے لیے قیام امن کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے وفاق سے مسائل کے حل اور سیکیورٹی کے لیے دستیاب وسائل کےلیے مل کر کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کروں گا اور صوبے کے وکیل کا کردار ادا کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا گورنر فیصل کریم کنڈی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

واضح رہے ملک کے سیاسی ماحول میں کشیدگی کے باعث وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر اکثر آمنے سامنے رہتے ہیں، اور ماضی میں سیاسی تنقید سے آگے بڑھ کر ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیں، یہاں تک کہ وزیراعلیٰ نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp