امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح برتری حاصل کی ہے اور وہ امریکا کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ ان کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بدھ کو انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ان کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (2 کھرب 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی جیت پر پاکستان میں بڑی ہلچل کیوں مچ گئی؟
دوسری جانب، نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالک کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی مالیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ’ڈی جے ٹی‘ کے نام سے تجارت کرنے والے ٹرمپ میڈیا کے اسٹاک کی مالیت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی مالیت 9 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے 47ویں منتخب صدر، ڈونلڈ ٹرمپ کے کیریئر پر ایک نظر
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن کے امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف کملا ہیرس کے مقابلے میں 277 الیکٹرول ووٹس لیکر انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
اب تک کے نتائج کے مطابق 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 277 ووٹ حاصل کرکے پہلے اور ڈیموکریٹس کی امیدوار نائب صدر کملا ہیرس 226 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ امریکا کا صدر منتخب ہونے کے لیے مجموعی 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 270 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔