الیکشن کمیشن کو 21 ارب نہ ملنا سپریم کورٹ کے احکامات کی نفی ہے، شیخ رشید

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو 21 ارب نہیں ملے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی نفی کر دی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ’’سارے ہتھکنڈے چوروں کے ٹولے کوعوام پر مسلط رکھنے کے لیے اختیار کیے جا رہے ہیں اور عوام کی امنگوں کو کچلا جا رہا ہے۔ الیکشن روکنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھاگنے کے لیے10 روز میں کابینہ کے ریکارڈ 10 اجلاس ہوئے ہیں‘‘۔

شیخ رشید نے کہا کہ ’’جو آئین کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلے گا اس کا انجام برا ہو گا۔ قومی اسمبلی کوڈیبیٹنگ کلب بنا دیا گیا ہے جہاں عوام کی خواہشوں اور ان کے ووٹ کے حق کا خون ہو رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’ عوام ووٹ کے ذریعے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ اگر آئین اور قانون کو نہ تھاما گیا تو یہ نہ ہو سب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔ آج انشاءاللہ اپنے وطن واپس آ جاؤں گا‘‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp