سلمان خان کے بعد اب شاہ رخ بھی نشانے پر، قتل کی دھمکی موصول

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ سپراسٹار خوانین میں سلمان خان کے علاوہ اب شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ممبئی میں شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کو کال موصول ہوئی جس میں انہیں جان سے مار نے کی دھمکی دی گئی۔

آنے والی فون کال جس نمبر سے آئی وہ چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں فیضان کے نام سے رجسٹرڈ اور فعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’معافی مانگو یا 5 کروڑ دو، ورنہ مار ڈالیں گے‘ سلمان خان کو ایک بار پھر دھمکی موصول

شاہ رخ خان کی ٹیم نے اس حوالے سے ممبئی پولیس باندرہ اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ پولیس کے مطابق رائے پور رہائشی فیضان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

یہ کال 5 نومبر کو بھارتی وقت کے مطابق دن کے ایک بجکر 20 منٹ پر کی گئی تھی اور اس کی لوکیشن ایک فعال فون نمبر کے ذریعے ٹریس کی گئی تھی۔

واقعے کے بعد ممبئی پولیس کی ایک ٹیم کو مزید تحقیقات کے لیے رائے پور روانہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فون کرنے والے نے تاوان ادا نہ کرنے پر شاہ رخ خان کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔

مزید پڑھیے: شاہ رخ خان شادی کی پہلی رات پھوٹ پھوٹ کر کیوں روئے تھے؟

گزشتہ سال اکتوبر میں بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو ان کی فلموں پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی ملی جس کی وجہ سے ممبئی پولیس نے ان کی سیکیورٹی کو بڑھا دی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟