’معافی مانگو یا 5 کروڑ دو، ورنہ مار ڈالیں گے‘ سلمان خان کو ایک بار پھر دھمکی موصول

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی بار قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور رواں ماہ ہی سلمان خان کے قریبی دوست و مسلم سیاستدان بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کیا گیا تھا۔ اب سلمان خان کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے موصول دھمکی میں کہا گیا ہے کہ اداکار کالے ہرن کومارنے پر مندر جاکر معافی مانگیں یا پھر 5 کروڑ روپے ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے کتنی رقم کا مطالبہ کیا؟

ممبئی پولیس کے ٹریفک کنٹرول یونٹ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ پیغام ایک شخص کی جانب سے موصول ہوا جس کا دعویٰ ہے کہ وہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی ہے۔ دھمکی آمیز پیغام میں لکھا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو وہ مندر جاکر معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے ادا کریں اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ہم انہیں مار ڈالیں گے، ہمارا گروہ اب بھی سرگرم ہے۔

پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے اور پیغام بھیجنے والے شخص کی تلاش جاری ہے تاہم موصول ہونے والی دھمکیوں کے باوجود سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے جس کے لیے وہ حیدرآباد کے شاندار تاج فلک نما پیلس میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی ٹریفک پولیس کے ذریعہ سلمان خان کو نئی دھمکی کیا ملی؟

فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان ایک بے رحم بزنس مین کے کردار میں نظر آئیں گے جو اپنے گرد پھیلی کرپشن کو چیلنج کرتا ہے۔ اس فلم میں ساتھیاراج اور کاجل اگروال بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو اس سے قبل 30 اکتوبر کو ایک نامعلوم شخص کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی جس نے ان سے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد کو گرفتار گینگسٹر کی جانب سے دھمکی، معاملہ کیا ہے؟

رواں سال اپریل میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے معاملے میں ممبئی پولیس نے 1735 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جمع کروائی تھی جس میں لارنس بشنوئی کا نام بھی شامل تھا ۔ یہ وہی لارنس بشنوئی ہیں جن پر پنجابی سنگر سدھو موسے والا کے قتل کا الزام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘