سعودی عرب: دہشتگردی کے جرم میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت داخلہ نے دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 2 افراد کو سزائے موت دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض، سعودی عرب میں پاکستانی لباس کی مقبولیت، بڑھتا ہوا رجحان

وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی شہری سعد بن بشیر الرویلی اور نائل بن ذابل الرویلی دہشتگرد گروہوں کے لیے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ اور دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث پائے گئے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان افراد پر الزامات ثابت ہونے کے بعد انہیں شرعی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف تمام ثبوت مہیا کیے گئے۔

عدالت نے انہیں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی۔ یہ سزا 5 ربیع الثانی 1446 ہجری بمطابق 7 نومبر 2024 کو سعودی عرب کے الجوف ریجن میں نافذ کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی حکومت شریعت کے احکام کے نفاذ، عدل کی فراہمی اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب میں اپنی کمپنی کیسے اور کتنے ریال میں رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں؟

وزارت نے خبردار کیا کہ جو کوئی بھی ملک کے امن کو نقصان پہنچانے یا شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے عوام کو ملک کے امن وامان میں تعاون کرنے کی اپیل کی اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟