پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا انتخابات کی تاریخ حاصل کرنے کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بجائے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔
پشاور ہائی کورٹ سے دادرسی نہ ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کر دی تھی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست پر عدالتی فیس ادا نہیں کی گئی۔
تحریک انصاف کی درخواست یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئینی درخواست دائر کرنے کی واضح وجوہات دائر نہیں کیں اور پی ٹی آئی کی درخواست میں صفحات واضح نہیں ہیں۔