روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک تقریب کے دوران ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ٹرمپ یوکرین جنگ ختم کرانا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے یہ ذکر نہیں کیا کہ وہ یہ جنگ کیسے ختم کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے‘، امریکا گاڑیوں میں چین اور روس کے پرزوں سے خائف
روسی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے امریکا سمجھ لے گا کہ روس پر پابندیاں لگانے کی ضرورت نہیں اور ہماری سرحدوں پر تنازعات کے لیے اکسانے کا بھی فائدہ نہیں ہوگا۔
روسی صدر کا واشنگٹن ماسکو تعلقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ بال امریکا کے کورٹ میں ہے، ٹرمپ کی جانب سے روس سے تعلقات بحالی کی خواہش پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کتی شادیاں کیں اور کتنی خواتین سے تعلقات رہے؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ روسی صدر سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو بات چیت کرنی چاہیے۔