لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی کے 4 مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں منطور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے فی مقدمہ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
ن لیگ ہاؤس جلانے سمیت 9 مئی کے پر تشدد واقعات سے جڑے 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت 9 مئی کے 57 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع
سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسپیشل پروسیکیوٹر اسلام آباد سے آرہے ہیں سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی جائے، عدالت نے پروسیکیوشن کی استدعا پر سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی ہے۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ ہر تاریخ پر عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، مگر پروسیکیوٹر نہیں آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں: 9 مئی حملوں میں ملوث ملزمان کو سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب
جج ارشد جاوید نے عمران خان کی نمائندگی کرنیوالے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طرف سے وہ آزاد ہیں کیونکہ ان کے دلائل مکمل ہیں، اگر اسپیشل پروسیکیوٹر پیش نہ ہوئے تو آج ہی فیصلہ کردیں گے۔
بعد ازاں اسپیشل پروسیکیوٹر کے عدالت نہ پہنچنے پر جج ارشد حسین نے عمران خان کی چاروں مقدمات میں 5 لاکھ روپے فی مقدمہ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔