پی ٹی آئی کاروانِ سندھ کی پولیس سے مڈبھیڑ، پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد رہنما و کارکنان گرفتار

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوابی جلسے میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والے کاروانِ سندھ کو الآصف اسکوائر میں پولیس کی جانے سے روکاٹ کا سامنا، قائدین سمیت متعدد کارکنان گرفتار کرلیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: جلسے کی درخواست مسترد، پی ٹی آئی کا ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان

ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق  پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کارروان سندھ الآصف اسکوائر پہنچا جہاں، پولیس کی بھاری نفری نے کارروان سندھ کو روکنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مسرور سیال، کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد سمیت 12 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کا پر امن کارروان سندھ پر ہونے والی پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

اس حوالے سے  حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما پُرامن طریقے سے صوابی جارہے تھے، پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

علیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھر سے قافلے صوابی پہنچیں گے، فسطائی حکومت پُرامن شہریوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم، جبر کی حکومت نہیں چل سکتی، عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے، عمران خان کی رہائی، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے لیے عوام نکل چکی ہے۔

کوئٹہ، جلسے پر پابندی، ریڈ زون سیل

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسے پر پابندی عائد کر تے ہوئے ریڈ زون سیل کردیا ہے۔

 کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے ممکنہ جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کردیا ہے اور ریڈ زون کے چاروں اطراف کنٹینرز کھڑے کردیے ہیں۔

 پی ٹی آئی جلسہ روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات  کی گئی ہے جبکہ ہاکی گراؤنڈ آنے والے راستے مکمل طور پر سیل کردیے گئے ہیں، قیدی وین بھی ہاکی گراؤنڈ پہنچا دی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کارکن ہاکی گراؤنڈ پہنچنا شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کارکنان پولیس حصار توڑ کر جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، پی ٹی آئی کارکنان نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp