جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس: جلد سماعت کے لیے درخواست دائر

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کےخلاف دائر ریفرنس کی جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

وحید شہزاد بٹ نامی شہری نے سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے آج تک اپنی منی ٹریل نہیں دی، قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے اثاثے آج تک ظاہر نہیں کیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ساڑھے 13کروڑ کی جائیدادیں خریدیں، سرینا عیسیٰ ان جائیدادوں کی منی ٹریل نہیں دے سکیں۔

شہری وحید شہزاد بٹ نے مؤقف اپنایا ہے کہ انکم ٹیکس نے ان جائیدادوں پر ساڑھے 3کروڑ کےٹیکسز عائد کئے، معاملہ حساس اور قومی نوعیت کا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا ہے کہ ریفرنس کی جلد سماعت کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp