دھمکانے والے سلمان خان کے پھر پیچھے پڑگئے، اس مرتبہ انوکھی دھمکی

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک بار پھر دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔ ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم میں سلمان کے لیے دھمکی آمیز پیغام آیا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک بار پھر دھمکی آمیز پیغام موصول ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’معافی مانگو یا 5 کروڑ دو، ورنہ مار ڈالیں گے‘ سلمان خان کو ایک بار پھر دھمکی موصول

سلمان خان کے لیے یہ دھمکی آمیز پیغام جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم میں آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور لارنس بشنوئی پر ایک گانا لکھا گیا ہے اور دھمکی دینے والوں کا کہنا ہے کہ گانا لکھنے والے کو بخشا نہیں جائے گا۔

دھمکی میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر گانا لکھنے والے کو مار دیا جائے گا اور گانا لکھنے والے کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ وہ اپنے نام سے گانا نہیں لکھ سکے گا اور اگر سلمان میں ہمت ہے تو اسے بچالیں۔

اس معاملے میں ممبئی کی ورلی پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس اس نمبر کو ٹریس کرنے میں مصروف ہے جس سے دھمکی آئی تھی۔ تاہم یہ کون سا گانا ہے اور کس نے لکھا ہے یہ معلومات دھمکی آمیز پیغام میں نہیں دی گئی۔

آج کل سلمان خان اپنی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور حیدرآباد میں موجود ہیں۔ اس وجہ سے سلمان خان بگ باس کے آنے والے ویک اینڈ کا وار کی شوٹنگ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ایکتا کپور اور روہت شیٹی شو کی میزبانی کریں گے۔ شو کے پروموز بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی مشہور شخصیات سلمان کی غیر موجودگی میں ریئلٹی شوز کی میزبانی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیے: گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے کتنی رقم کا مطالبہ کیا؟

سلمان خان نے دھمکیوں کے باوجود اپنے کام سے سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ سخت سیکیورٹی کے درمیان فلموں اور بگ باس کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ رشمیکا مندنا فلم سکندر میں سلمان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

گزشتہ چند ماہ میں اداکار کو ملنے والی دھمکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں سلمان خان کو لارنس بشنوئی کے نام پر دھمکی دی گئی تھی۔ دھمکی دینے والے شخص نے اپنی شناخت لارنس کے بھائی کے طور پر کی۔ اس نے دھمکی دی تھی اور 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

دھمکی میں کہا گیا کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے مندر جا کر معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے دیں۔ اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو ہم انہیں مار دیں گے، ہمارا گینگ ابھی تک سرگرم ہے۔

پولیس نے اس شخص کو کرناٹک سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت 35 سالہ ملزم بھکارام جلارام بشنوئی کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ اصل میں جالور راجستھان کا رہنے والا ہے۔

یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ اس سے پہلے بھی ایک شخص نے سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

اب معاملہ اس قدر بگڑ چکا ہے کہ کوئی نامعلوم شخص لارنس کا نام لے کر سلمان خان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ یاد رہے کہ سلمان خان اور لارنس کے درمیان اداکار کے ہاتھوں کالے ہرن کے شکار پر تنازعہ سنہ 1998 میں کھڑا ہوا تھا۔ لارنس نے ایک بار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ بھی کی تھی۔

سلمان خان کے بعد اب شاہ رخ بھی نشانے پر، قتل کی دھمکی موصول

حال ہی میں شاہ رخ خان کو بھی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس کے بعد ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں یہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ممبئی میں شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کو کال موصول ہوئی جس میں انہیں جان سے مار نے کی دھمکی دی گئی۔ آنے والی فون کال جس نمبر سے آئی وہ چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں فیضان کے نام سے رجسٹرڈ اور فعال ہے۔ کالر نے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل